عمران خان کے بعدایازصادق بھی اچانک ذوالفقارمرزا کے پاس پہنچ گئے

2  جنوری‬‮  2017

کراچی(آئی این پی)سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندر کام کر رہا ہے،جو بھی منتخب ہو کر اسمبلی میں آئے اسے خوش آمدید کہا جائے گا۔وہ پیر کو کراچی میں ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت وقت کے ساتھ مستحکم ہورہی ہے پاکستان میں ہر ادارہ اپنے دائرہ کار کے اندرکام کر رہا ہے،جو بھی منتخب ہوکر اسمبلی میں آئے اسے خوش آمدید کہا جائے گا،ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے اچھے نتائج برآمد ہوئے،انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پارلیمنٹ میں پیش ہوں گی۔ایازصادق نے کہاکہ جو مجھے سپیکر نہیں مانتے وہ آئین کو نہیں مانتے،آئینی طور پر اسمبلی کا اسپیکر ہوں،مرزا صاحب سے میری ملاقات زرداری صاحب نے 20سال قبل کرائی تھی۔آج موقع نہیں ورنہ فہمیدہ مرزا سے ایوان چلانے کی ٹپس لیتا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ذوالفقار مرزا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکے گھر گئے تھے جہاں انہوں نے مرزا سے ملاقات کی اور مرحومہ کی مغفرت اوربلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔اس موقع پر ذوالفقار مرزا نے عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے آنے سے خوشی ہوئی ‘‘۔ ملاقاتوں کاسلسلہ بند نہیں ہونا چاہئیے جس پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تعزیت میرا فرض تھا۔انہوں نے ذوالفقار مرزا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ملک میں بڑی تبدیلی دیکھ رہاہوں۔انتخابات سے قبل ہماری پارٹی کی توجہ سندھ پرزیادہ ہوگی۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے عمران خان سے کہا کہ آپ نے کینسرہسپتال کاسنگ بنیادرکھ کربڑاکام کیاہے۔شوکت خانم ملک کاسب سیبڑاکینسرہسپتال ہے

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…