عمران خان کوگرفتارکرنے کاحکم جاری

13  اکتوبر‬‮  2016

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں خصوصی عدالت نے عمران خان اور طاہرالقادری کوگرفتارکرکے28نومبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کردیاایک نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کے روزمیں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی،ایس ایس پی پرتحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 2014ء کے دھرنوں میں تشدد کیا گیا۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار رکھتے ہوئے ایس پی اسلام آباد کو حکم دیا گیا کہ عمران خان اورطاہرالقادری کو گرفتار کرکےآئندہ سماعت پرعدالت میں گرفتارکرکے پیش کیاجائے جبکہ عدالت ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پرتشدد کیس کی سماعت اب 28نومبرکوپیش کرے گی ۔

سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔عمران خان خود ہی پارٹی میں دوسرے لیڈروں کے خلاف مہم چلاتے ہیں۔عمران خان کو نہ کل کچھ ملنا تھا اورنہ آنے والے وقت میں کچھ ملے گا،پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میچور نہیں ہے،پی ٹی آئی میں موجود لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف اندر سے ٹوٹتی جا رہی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی میں توڑپھوڑ عمران خان نے خود شروع کی۔عمران خان کسی لیڈر کو اپنے ساتھ کھڑا نہیں ہونے دیتے جو ساتھ کھڑا ہو اس کیخلاف خود پارٹی میں کمپئین چلاتے ہیں۔قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اپنے کارکنوں پر اعتماد نہیں کررہے اور طاہر القادری ان کا ساتھ نہیں دے رہے، پی ٹی آئی سربراہ سمجھتے ہیں کہ دوسری قوتیں آگے بڑھ کر نواز شریف کو ہٹادیں گی۔جاوید ہاشمی نے مزیدکہاکہ طاہرالقادری کے نہ ہونے سے عمران خان کو فرق پڑے گا، عمران خان سمیت تحریک انصاف کی لیڈر شپ میچور نہیں ہے۔واضح رہے کہ سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا عندیہ دے دیا۔سینئرسیاستدان کا کہنا ہے کہ سیاست کروں گا تو صرف ن لیگ کے پلیٹ فام سے ،ورنہ سیاست چھوڑدوں گا۔ملتان میں امن ریلی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیاست کروں گا تو مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے ہی کروں گا۔اسمبلیوں کو2018تک اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔ طرف باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی کے مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے معاملات طے ہوچکے ہیں اور سینئرسیاستدان آئندہ چنددنوں میں مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18اکتوبر کو مسلم لیگ(ن)کے انٹراپارٹی الیکشن کے موقع پر جاوید ہاشمی مسلم لیگ(ن) میں دوبارہ شمولیت کا اعلان کرکے لیگی قیادت اور کارکنوں کو بڑا سرپرائز دے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ان کے قریبی حلقوں میں یہ خبریں بھی گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم نوازشریف کی ملتان آمد اور ملتان میٹروبس پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پرجاویدہاشمی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…