شاہد خاقان عباسی نے لائیو شو میں عمران خان کو دھمکی دے ڈالی،کیا کہا؟ مزید جانئے

11  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے لائیو ٹی وی شو میں عمران خان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ گھر سب کے ہوتے ہیں، شرافت کی حدود میں رہ کر سیاست کریں اگر بدتمیزی کریں گے تو جواب میں بھی بدتمیزی ہی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سینیئر صحافی اور اینکر پرسن سید طلعت حسین نے جب شاہد خاقان عباسی سے پی ٹی آئی کے رائیونڈ جلسے اور دھرنے کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اس بار اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے تو انہوں نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں منطقی انجام  کوئی نہیں ہوتا۔ منطقی انجام سیاست میں صرف الیکشن ہوتا ہے اور وہ ستمبر 2018 کا الیکشن ہو گاپی ٹی آئی کو چاہئے کہ اپنی توجہ ادھر مرکوز کریں ، اپنی کارکردگی دکھائیں ، عوام کا فیصلہ دیکھ لیں گے ان کے پاس بھی حکومت ہے ہمارے پاس بھی ہے اور پیپلز پارٹی کے پاس بھی ہے۔ عوام جو فیصلہ کرے گی وہ سب کے سامنے آجائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کرنی ہے تو سیاست کریں ، گھر سب کے ہیں ، گھر کا تحفظ ہر شخص کرتا ہے اور کرے گا۔ انہوں نے اس بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ضرور کرے گا۔ اگر آپ نے سیاست کرنی ہے تو سیاست کریں ، جلسے صرف جلسہ کرنے کی جگہ پر کریں، اگر بدتمیزی کریں تو بدتمیزی واپس ملے گی ، عمران خان شرافت کی حدوں میں سیاست کریں،وہاں رہیں جو ماحول ہے سیاست کا ویسی ہی سیاست کریں ، وہ جو انجام چاہتے ہیں بتا دیں ،  یہاں فوج نہیں آئے گئی ، ستمبر 2018 میں انجام دیکھ لیں گے ، نتیجہ سب کے سامنے آجائے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…