وی آئی پی پروٹوکول کے بارے میں بڑافیصلہ کرلیاگیا

26  دسمبر‬‮  2015

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواحکومت نے وی آئی پی پروٹوکول پرپابندی عائد کردی،آئندہ کسی کیلئے بھی سڑکیں بند نہیں ہوگی۔صوبائی حکومت نے وی آئی پی پروٹوکول پرپابندی کااعلامیہ جاری کردیا،اعلامیہ کے مطابق صوبے میں وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی عائد کی گئی ہے،صوبے میں کسی بھی وی آئی پی موومنٹ کیلئے سڑکوں کوبند نہیں کیاجائیگا،تمام محکموں کواعلامیہ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدیات بھی جاری کردی گئی کہ آئندہ کسی وی آئی پی کیلئے سڑکیں ہرگز بند نہ کی جائے۔واضح رہے تحریک انصاف کے قائدعمران خان نے لودھراں میں جلسہ کے دوران خیبرپختونخوا میں پروٹوکول کے خاتمے کااعلان کیا تھا۔عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد کرکے خیبرپختونخوحکومت نے وی آئی پی پروٹوکول پر پابندی کااعلامیہ جاری کردیا،وزیراعلی پرویزخٹک کاکہنا ہے کہ سندھ میں دس ماہ کی بچی کی پروٹوکول کی وجہ سے ہلاکت افسوسناک ہے ۔پروٹوکول ایک بہت بڑی زیادتی ہے۔ جب سے میں نے وز ارت اعلیٰ کی ذمہ داری سنبھالی ہے نہ میں نے کبھی پروٹوکول کی پروا کی اور نہ میں اس کاخواہش مند ہوں ۔میں پہلے دن سے بغیر پروٹوکول کے سفر کررہا ہوں ڈھائی سال میری حکومت کوہوچکے ہیں میرے لیے ایک دن بھی سڑک بند نہیں کی ۔آئندہ وزیر اعظم نوازشریف سمیت کسی بھی بڑی شخصیت کے لیے سیکورٹی فراہم کریں گے لیکن سڑکیں بلاک نہیں ہوں گی اس ملک سے وی آئی پی کلچر ختم ہونا چاہیے ہم کوئی آسمان سے نہیں اترے



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…