پاکستان کا ”مفرور صحافی“امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی دہشت گردوں کو مطلوب صحافی پر خصوصی رپورٹ

27  جولائی  2015

واشنگٹن(نیوزڈیسک)پاکستان کا ”مفرور صحافی“،امریکی اخبارواشنگٹن پوسٹ کی دہشت گردوں کو مطلوب صحافی پر خصوصی رپورٹ،تفصیلات کے مطابق معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستانی صحافی حامد میر کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس کا عنوان ہے ’مفرور کی طرح زندگی گزارنا‘۔ یہ رپورٹ کسی اور صحافی کے بارے میں نہیں بلکہ یہ معروف صحافی حامد میر کے بارے میں ہے جس میںقاتلانہ حملے کے بعد سے حامد میر کی پاکستان میں مفروروں جیسی زندگی کے بارے میں بات کی گئی ہے ،حامد میر کے 3 گھر ہیں لیکن وہ مسلسل کسی ایک پتے پر نہیں رہتے، ان تینوں رہائش گاہوں پر وقت گزارتے ہیں لیکن اپنے معمولات کے بارے میں قریبی ترین عزیزوں اور دوستوں کو بھی آگاہ نہیں کرتے۔حامد میر کا کہنا ہے کہ بچوں کی گاڑی پر حملے کے بعد انہوں نے اپنے دونوں بچوں کو ملک سے باہر بھیج دیا ہے۔ ان کی بیگم چاہتی تھیں کہ وہ بھی ملک سے باہر چلے جائیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والے نہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب حامد میر بلٹ پروف گاڑی میں سفر کرتے ہیں اور ان کی زندگی گھر اور دفتر تک ہی محدود ہوگئی ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ افغان جنگ، طالبان اوربلوچستان کے موضوعات پر متنازعہ خبروں کے باعث کچھ لوگ انہیں پسند نہیں کرتے۔ اسی طرح پاکستانی طالبان پر شدید تنقید کے باعث وہ مقامی شدت پسند گروہوں کا بھی ٹارگٹ بھی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کی کرپشن کی کہانیاں بے نقاب کرنے پر بہت سے سیاستدان بھی ان سے ناراض ہیں۔ حامد میر بھارت سے اچھے تعلقات کے حامی ہیںجو کہ بہت سے پسند نہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…