اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

سابق گورنر عمر چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار

datetime 22  جون‬‮  2023 |

لاہور ، اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر عمر چیمہ کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عمر چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملنے کیلئے عدالت پہنچیں۔ جیسے ہی وہ کمرہ عدالت سے باہر نکلیں تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق عمر چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان جناح ہاؤس حملے کی تفتیش میں مطلوب ہیں، ان کی جناح ہاؤس پر 9مئی کو حملے کے دوران موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جیو فینسنگ کے ذریعے رابعہ سلطان کی9مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی ثابت ہوئی ہے، پولیس رابعہ سلطان کی تلاش میں تھی جنہیں آج گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ملٹری ٹرائل کے خلاف درخواستوں کے سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا ہے کہ ملٹری کسٹڈی میں 102 افراد ہیں، کوئی بھی خاتون،صحافی یا وکیل ملٹری کسٹڈی میں نہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلین کیٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلالیا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ گزشتہ روز کے حکم نامے میں 3 سوالات مجھ سے پوچھے گئے، اسلام آباد میں کوئی بھی فرد پولیس کی تحویل میں نہیں ہے، 4 افراد کے پی میں زیر حراست ہیں۔اس دوران چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ یہ آپ سویلین کسٹڈی کی بات کررہے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ جی یہ سول کسٹڈی کا ڈیٹا ہے۔اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے اپنی بات جاری رکھی اور بتایا کہ پنجاب میں ایم پی اوکے تحت 41 ، اے ٹی اے کے تحت 141 افراد تحویل میں ہیں۔

پنجاب میں 81 خواتین کو حراست میں لیا گیا تھا،42 کو بری کردیا گیا، اس کے علاوہ سندھ میں کوئی بھی پولیس کی حراست میں نہیں ہے، سندھ میں 172 افراد جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں، سندھ میں 70 افراد کو ضمانت دی گئی ہے اور 117 افراد 3 ایم پی او کے تحت حراست میں ہیں۔منصورعثمان اعوان نے کہاکہ ملٹری کسٹڈی میں 102 افراد ہیں، کوئی بھی خاتون، صحافی یا وکیل ملٹری کسٹڈی میں نہیں، 9 اور 10 مئی واقعات میں کوئی خاتون ملٹری کسٹڈی میں نہیں، کوئی خاتون ملٹری کسٹڈی میں نہیں اس لیے خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہوگا۔چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ کیا صحافیوں اور وکلا کیلئے کوئی پالیسی بنائی گئی ہے؟ اس پر اٹارنی جنرل نے کہاکہ وفاقی حکومت کامؤقف واضح ہے، 9 اور 10 مئی واقعات پرکسی صحافی یا وکیل کوگرفتارنہیں کیا جائے گا، شناخت پریڈ کی جارہی ہے جو کوئی ملوث نہ ہوا توگرفتاری نہیں ہوگی۔بعدازاں عدالت نے درخواستوں پر سماعت پیر 26 جون کی صبح ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کردی اور چیف جسٹس نے کہا کہ پیر کو سلمان اکرم راجہ کے دلائل سے سماعت کا آغازکیا جائیگا، ازخود نوٹس لیں گے اور نہ جوڈیشل آرڈرکریں گے تاہم تمام چیزیں نوٹ کررہے ہیں، کوشش ہوگی کہ اس کیس کا نتیجہ منگل تک نکل آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…