جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

25  مئی‬‮  2023

لاہور( این این آئی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے 16 شرپسندوں کو حوالے کرنے کی منظوری دیدی جناح ہائوس میں جلائوگھیرائواورتوڑپھوڑکے مقدمے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرم عثمان سمیت 16ملزمان کو کمانڈ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کیا۔کمانڈنگ افسر کی جانب سے ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے 16شر پسندوں کو حراست میں دینے کی استدعا کی گئی ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3،7اور9کے تحت قصور وار پائے گئے،ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ 1952کے مطابق ٹرائل ہو سکتا ہے ، پراسیکیوشن کی جانب سے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل 16ملزمان کو کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کر دے۔

موضوعات: