امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کرسکتی‘ عمران خان

  بدھ‬‮ 25 جنوری‬‮ 2023  |  16:47

لاہور ( این این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے

اپنے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں، لہٰذا امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتار نہیں کر سکتی۔گزشتہ شب زمان پارک سے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشات کے پیش نظر کارکنوں کی بڑی تعداد کے پہنچنے اور احتجاج کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 22کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔پارٹی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری تحریک انصاف کے ہراول دستے کے کارکن ہیں، ان کے خلاف کیس انتقامی کارروائی ہے۔عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے متعلق پارٹی کے سینئر رہنمائوں سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو ہدایات بھی جاری کر دیں۔

زیرو پوائنٹ

شہدائے آٹا

زہرہ مائی اور کندن مائی دونوں کزن تھیں اور بستی عارف میں رہتی تھیں‘ اب یہ بستی عارف کہاں ہے؟ یہ جتوئی کے مضافات میں ہے اور اس بستی میں صرف غریب رہتے ہیں‘ کتنے غریب؟ اتنے غریب کہ یہ صرف آٹے کے ایک تھیلے کے لیے جان دے سکتے ہیں اور کندن مائی اور زہرہ مائی بھی ایسی ہی ....مزید پڑھئے‎