ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

5  دسمبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ

موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب بہت عمل دخل ہے، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے، یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کئی سال سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہوں، نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام ا?تا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں، اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جتنا نقصان جسٹس (ر) جاوید اقبال اور نیب نیکیا ملک کو کسی نے نہیں پہنچایا، جاوید اقبال صاحب بھی اعتراف کرلیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے، ہم نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…