الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا اور جعلساز ثابت کر دیا ،رانا ثناء اللہ

3  اگست‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن )وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ان مصدقہ ثبوت پر ڈیکلیئریشن دے سکتی ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے، اگریہ ڈیکلیئریشن سپریم کورٹ سے برقرار رہتی ہے تو پارٹی تحلیل ہوجائیگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 100 فیصد درست فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے نے عمران خان کو جھوٹا اور جعلساز ثابت کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ثابت کیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن ایڈڈ پارٹی ہے،34 غیرملکیوں، شہریوں اور351 کمپنیوں سے پی ٹی آئی فنڈنگ لیتی رہی ہے جبکہ پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور الیکشن ایکٹ کے مطابق بھی ممنوع فنڈنگ جرم ہے، پی ٹی آئی نے ریکارڈ میں جعلسازی کی،اکاونٹس چھپائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان سیاست میں رہے گا تو،نہ جمہوریت اور نہ ہی سیاست آگے بڑھ سکتی ہے، عمران خان کی رعونیت اور تکبر ہے کہ کہتے ہیں ملک دشمنوں سے بات کرسکتا ہوں لیکن سیاسی مخالفین سے نہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کی میٹنگ میں فیصلے کے بعد کا لائحہ عمل بنایا گیا ہے،قوم کو عمران خان سے متعلق آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…