پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

مری کا نیا نام رکھنے کی تجویز سامنے آگئی

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)مری کا نیا نام ضلع کوہسار رکھنے کی تجویز سامنے آ گئی، سیاحتی علاقے کے لئے کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کرنے کی باضابطہ تجویز پیش کر دی گئی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ضلع کے قیام اور کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

ضلع کوہسار سیاحتی لحاظ سے پاکستان کا پہلا سیاحتی ضلع ہوگا،ضلع کوہسار کی حد بندی کے لئے بور ڈ آف ریونیو سے سفارشات طلب کر لی گئی ہیںجبکہ کون کون سے علاقے نئے ضلع میں ہوں گے اس حوالے سے چیف سیکرٹری اور ایس ایم بی آر سے سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تجویز کردہ ضلع کوہسار کے علاقے کی حدود خیبر پختونخواہ تک ہوگی، راولپنڈی کے کچھ علاقے بھی اس ضلع میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے اس سلسلہ میں ارکان اسمبلی سے بھی مشاورت کی ہدایت کردی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی قائم کی جائے گی ،اتھارٹی مری کے سیاحتی مقام پر تعمیر و ترقی کی ذمہ دار ہوگی۔ذرائع کے مطابق کوہسار ڈویلپمنٹ اتھارٹی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی بھی ذمہ دار ہوگی جبکہ سیاحتی ضلع کو مشینری خریدنے کے لئے خصوصی فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…