بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

این سی او سی اجلاس : ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

datetime 1  دسمبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر( این سی او سی) نے کورونا ویکیسنیشن کے حوالے سے سخت اقدامت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تین کیٹیگریز کے لیے بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دیدی جبکہ ویکسینیشن نہ کرانیوالے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا جس میں نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال، معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان، اور صوبائی وزراء صحت اور چیف سیکرٹریز نے ورچوئل شرکت کی،اجلاس میں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں وبائی مرض کے چارٹ کے اعداد و شمار، قومی ویکسین کی حکمت عملی اور ملک بھر میں بیماری کے پھیلائو کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، فورم کو کوویڈ کے مثبت کیسز کی شرح، بیماری کے پھیلائو، اموات کی تعداد اور نئے داخلوں کے بارے میں بتایا گیا، فورم نے شہروں کے لحاظ سے کوویڈ ویکسینیشن کے مجموعی پراسز پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔این سی او سی کے مطابق فورم نے تین کیٹیگریز کے لیے بوسٹر ڈوز ایڈمنسٹریشن کی منظوری دے دی، ان کیٹیگریز میں ہیلتھ کیئر ورکرز، 50 سال سے اوپر اور امیونو کمپرو مائزڈ شامل ہیں، یہ خوراک مفت ہوگی اور اسے ویکسین کی آخری خوراک کے 6 ماہ بعد دیا جا سکتا ہے۔فورم کا ویکسینیشن کے حوالے سے سخت اقدامات کرنے پر اتفاق ہوا، ویکسی نیشن ٹیموں کو مختلف عوامی مقامات پر تعینات کیا جائے تاکہ موقع پر موجود افراد کو ویکسین لگائی جا سکے، آج یکم دسمبر سے خصوصی مہم چلائی جائے گی، فورم نے صوبوں اور متعلقہ حکام کو ویکسینیشن کے حوالے سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ تمام صوبے ویکسینیشن کے اہداف حاصل کرنے کے لیے فوری طور پر ویکسینیشن مہم شروع کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی نمائندوں نے کورونا وائرس کی نئی قسم پر توجہ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور ویکسینیشن کی صورتحال اور تارکین وطن کی جانچ کے لیے ہوائی اڈوں پر ضروری اقدامات کرنے کی تجویز دی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ جنہیں دوسری خوراک نہیں ملی ہے ان لوگوں تک پہنچنے کے لیے کال سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، ملک بھر میں کل 40 کال سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، ویکسین کی دوسری خوراک کو یقینی بنانے کے لیے ان نمبروں میں بھی اضافہ کیا جائے گا



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…