ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، اسد عمر

27  اکتوبر‬‮  2021

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، کیسزکی شرح انتہائی کم ریکارڈ کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ

انتہائی نگہداشت وارڈ میں کورونا مریضوں کی تعداد بھی انتہائی کم ہے، کورونا سے روزانہ اموات میں بھی کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم جاری رہنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر گزشتہ روز کورونا سے 7 ہزار 500 اموات ہوئی ہیں۔دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اہل آبادی کی کورونا ویکسینیشن 25 فیصد ہوچکی ہے، روزانہ 7 ساڑھے 7 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی کا ایک بڑا تناسب ابھی موجود ہے جسے انفیکشن ہوسکتا ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ خصوصاً نوجوانوں کی ویکسینیشن جاری رہنی چاہیے، دس کروڑ سے زائد ویکسین کے ڈوز لگائے جا چکے ہیں، کورونا ویکسین کی کوئی فیس نہیں یہ مفت لگائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچائو کیلئے ویکسین لگوانی چاہیے، ویکسین محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دو تہائی سے زائد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خسرہ ویکسین کی دو سے زیادہ خوراک کی ضرورت نہیں ہوتی۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…