منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

این اے 75کے نتائج کیوں روکے گئے؟ الیکشن کمیشن نے وجہ بتا دی

datetime 20  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 کے نتائج تاخیر سے موصول ہوئے۔،پریذائڈنگ افسران سے متعدد بار رابطے کی

کوشش کی گئی ، مگر اس میں ناکامی ہوئی، کافی تگ و دو کے بعد صبح 6 بجے پریذائیڈنگ افسران پولنگ بیگز سمیت حاضر ہوئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ ڈی آر او اور آر او نے اطلاع دی ہے کہ این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں رد و بدل کا شبہ ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مکمل انکوائری کئے بغیر این اے 75 کا نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، ڈی آر او تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ این اے 75 کا نتیجہ روک دیا ہے، ڈی آر او اور آر او کو مکمل تحقیقات اور ذمے داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔یاد رہے اس سے قبل اس حلقے کے کل 360 میں سے 337 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی سیدہ نوشین افتخار 97 ہزار 588 ووٹ لے کر آگے تھیں۔پی ٹی آئی کے امیدوار علی اسجد ملہی 94 ہزار 541 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر تھے۔

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…