جے یو آئی(ف) کو بلوچستان کے بعد خیبرپختونخوا میں بڑا جھٹکا اہم رہنما نے بغاوت کردی، پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان

12  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جے یو آئی( ف)کو بلوچستان کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی بڑا جھٹکا لگ گیا،جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی ابرار تنولی نے پارٹی سے باقاعدہ راہیں جدا کرلیں۔مانسہرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ابرار تنولی نے کہا کہ

وہ جے یو آئی کی پالیسیوں کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ وہ اب ہر فورم پر جے یو آئی اور ن لیگ کا بھرپور مقابلہ کریں گے ۔ ابھی کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔وقت آنے پر ورکرز کی مشاورت سے دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کروں گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی بلوچستان میں بھی بغاوت ہوچکی ہے ۔ وہاں سے مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد سمیت چار اہم رہنمائوں نے مولانا فضل الرحمان کی پالیسیوں پر تنقید کی تھی جس کے بعد انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان رہنمائوں نے جمعیت علما اسلام پاکستان کے نام سے اپنی سیاسی جماعت قائم کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حاجی ابرار حسین تنولی 2013 میں قومی وطن پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف سے اتحاد کے نتیجے میں جنگلات کے صوبائی وزیر بنے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے جماعت اسلامی اور پھر جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…