کرونا کا زور، ملک بھر میں مزید درجنوں افراد اپنی زندگیاں گنوا بیٹھے

6  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 36 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1935 ہوگئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 93983 تک پہنچ گئی ہے، 32581 مریض صحت یاب ہوگئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 2618 کیسز اور 36 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 2164 کیسز اور 30 ہلاکتیں، اسلام آباد سے 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں، گلگت بلتستان سے 45 کیسز اور ایک ہلاکت اور آزاد کشمیر سے بھی 32 کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔پنجاب سے کورونا کے مزید 2164 کیسز اور 30 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 35308 اور ہلاکتیں 659 ہوگئی ہیں،صوبے میں اب تک کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7806 ہے،بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 5776 اور ہلاکتیں 54 ہیں،بلوچستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2110 ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 377 کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے،پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 4323 ہوگئی ہے ۔

45 افراد انتقال بھی کر چکے ہیں،اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 629 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مزید 32 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 331 ہوگئی ہے جب کہ علاقے میں اب تک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 182 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان سے بھی کورونا کے 45 نئے کیسز اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔حکومتی اعدادو شمار کے مطابق علاقے میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 897 اور اموات 13 ہو چکی ہیں جب کہ 541 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…