اسلام آباد( آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف کی لندن سے ایک اور تصویر منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ممکنہ طور پر ان کے ساتھ ان کے بیٹے حسن نواز موجود ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا گیا ہے کہ نوازشریف اپنے صاحبزادے کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی
کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ کچھ دن قبل بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں اہلخانہ کیساتھ ایک اور تصویر وائرل وائرل ہو ئی تھی۔ اس تصویر میں نوازشریف ایک ہوٹل میں اہلخانہ کے ہمراہ چائے پی رہے تھے ۔