پاکستان سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری ،بدلے میں ہر ملازم کو فی کس کتنی رقم دی جائیگی؟ای سی سی نے فیصلہ سنا دیا

3  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز بحران کے حل کیلئے بڑا فیصلہ کرلیا ،اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ادارے میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو گھر بھیجنے کی منظوری دیدی ،پلان پر عملدرآمد کیلئے 250 ملازمین تاحال کام کرتے رہیں گے۔

جبکہ فارغ ہونے والے ملازمین کیلئے18 ارب کی منظوری دیدی جو ہر ملازم کو فی کس 23 لاکھ روپے دیئے جائیں ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مشیر خزانہ عبد الحفیظ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سٹیل ملز ملازمین فارغ کرنے سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔ای سی سی اجلاس میں مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دیدی،ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظوری دی گئی،یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی جبکہ اجلاس میں ایف بی آر کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظوری دی گئی ۔ای سی سی نے سٹیل مل کے ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دیدی،سٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈ ہینڈ شیک دیا جائے گا، 9 ہزار 350 ملازمین کو ایک ماہ کے نوٹس پر فارغ کیا جائیگا ،پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے 18 ارب کی منظوری دے دی گئی،فارغ ہونے والے ملازمین کو فی کس کم وبیش23 لاکھ روپے فی کس دیا جائیگا جبکہ پلان پر عملدرآمد کیلئے250 ملازمین کام کرتے رہیں گے ۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…