پاکستان میں کرونا متاثرین کے ’’بیڈ ز‘‘دھڑا دھڑ خالی ہونے لگے ،وائرس کو بڑی تعداد نے راتوں رات شکست دیدی ؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

8  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں کرونا وائرس سے آج جمعہ کے دن اب تک مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 605 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25837 تک جاپہنچی ہے۔ تاہم ایسے وقت میں پاکستانیوں کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ بھی عروج اختیار کرتا جارہا ہے ۔ گزشتہ رات ملک بھر سے کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی

بڑی تعداد سامنے آئی ، 1066مریض مہلک وباء کو شکست دے کر صحت یاب ہو گئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 7530ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 585 ہوگئی تھی ، نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 24648 تک جاپہنچی ہے ،6464صحیت یاب ہو ئے تھے ،سب سے زیادہ اموات 203 خیبر پختون خوا میں ہوئیں ،پنجاب میں 182 اور سندھ میں 171 افراد جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 22، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر کے مطابق جمعرات ملک بھر سے کورونا کے مزید 607 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں سندھ سے 453 کیسز 14 ہلاکتیں، پنجاب میں 118 کیسز 7 ہلاکتیں، اسلام آباد 36 کیسز اور بلوچستان ایک ہلاکت سامنے آئی ہے۔سندھ سے کورونا کے مزید 453 کیسز رپورٹ ہوئے اور 14 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 9093 اور ہلاکتیں 171 ہوگئی ہیں۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 122 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1853 ہوگئی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے مزید 36 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 521 ہوگئی ہے جب کہ شہر میں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔بلوچستان میں جمعرات کو کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم کورونا سے ایک ہلاکت سامنے آئی جس کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔پنجاب میں جمعرات کو کورونا کے مزید 118 کیسز اور 7 ہلاکتیں بھی سامنے آئیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے کی ہے۔صوبے میں کورونا کیکیسز کی مجموعی تعداد 9195 اور ہلاکتیں 182 تک جا پہنچی ہیں۔پنجاب میں کورونا سے اب تک 3201 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 203 تک جاپہنچی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 939 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…