لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈائون میں نرمی لاتے ہوئے بعض صنعتوں اور یونٹوں کو مشروط طور پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے ادویات ساز یونٹ
سبزیوں اور پھلوں کے یونٹوں سمیت سپورٹس لیدر، فوڈ اور دیگر اشیاء ضروریہ کی صنعتوں کو کم سٹاف اور حفاظتی اقدامات کے تحت کھولنے کی اجازت دی گئی ہے اور خبر دار کیا گیا ہے کہ طے کئے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ان صنعتوں اور یونٹوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔