اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہدایات جاری کر دیں

16  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خا ن نے ہدایت کی ہے کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے،حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے،

اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج مینجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت صنعت کے زیر انتظام اداروں کی استعداد کار بڑھانے پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری صنعت ڈویڑن اوردیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ صنعت ڈویژن کے زیر انتظام 38 ادارے ہیں جن میں سے تیرہ کی نجکاری، دس کاانضمام، پانچ کو متعلقہ ڈویڑنز اور صوبوں کو منتقلی کے بعد وزارت کے پاس صرف نو ادارے رہ جائینگے۔وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی خزانے پر بوجھ بننے والے سرکاری اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کی نجکاری، انضمام یا متعلقہ محکموں کو منتقلی کے عمل کا مقصد معاشی خسارے میں کمی لانا اور اداروں کی استعدادِ کار اور کارکردگی میں بہتری کو یقینی بنانا ہے وزیر اعظم نے کہا کے اس عمل میں کاروباری طبقے اورچینج منیجمنٹ کے ماہرین سے بھی مشاورت کی جائے۔ وزیر اعظم نے صنعت ڈیویژن کو ہدایت کی کہ کابینہ سے منظور شدہ اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ مقرر شدہ معیاد میں یہ عمل مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…