اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں اولب حملے میں ترک فوجیوں کے جاں بحق ہونے پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان کو ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ترک فوجیوں کی ہلاکتوں پر
گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں پاکستانی عوام ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ترکی کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم نے اولب حملے میں متعدد ترک فوجیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ترکی جانب سے شامی مہاجرین کی میزبانی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔