تنخواہ دار طبقہ بھی اپنا گھر حاصل کرسکے گا اورکمزور طبقے کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی ذمہ داری کس کی بنتی ہے ؟ بلیو ائیر یا پراجیکٹ سے ملنے والا پیسہ کہاں خرچ ہو گا ؟ وزیراعظم نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

3  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہاؤسنگ فنانسنگ کا رحجان بہت کم ہے،قانون کے اطلاق کے ساتھ ہی پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کا رحجان بڑے گا اور تنخواہ دار طبقہ بھی اپنا گھر حاصل کرسکے گا،کمزور طبقے کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے،پنجاب میں 50 لاکھ ہیلتھ کارڈ دیے جاچکے ہیں اور خیبرپختونخوا میں

تمام غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے،بلیو ایریا پراجیکٹ سے ملنے والا پیسہ غریبوں کو گھروں کی فراہمی پر خرچ ہوگا۔منگل کو یہاں کم لاگت گھروں کی فراہمی کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بینک سب سے کم ہاؤسنگ فنانس کے لیے قرضہ دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف 0.2 فیصد ہاؤسنگ فنانس کا رحجان ہے جبکہ دیگر ترقیاتی یافتہ میں ہاؤسنگ فنانس کا رجحان 80 فیصد تک ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسا سازگار ماحول فراہم کرے جہاں غریب طبقہ بھی ترقی کے دھارے میں شامل ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ شوکت خانم ہسپتال کا سالانہ خسارہ 10 ارب روپے ہے لیکن جو لوگ پہلے پیسے دیتے تھے اب وہ گزشتہ برس کے مقابلے میں اور زیادہ دیتے ہیں کیونکہ انہیں ہسپتال پر اعتماد ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب رفاہی اور خیراتی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہوجائے تو اس کے لیے وسائل کی کمی نہیں رہتی۔ان کا کہنا تھا کہ خیراتی ادارے کی طرف سے کم لاگت گھروں کی فراہمی بڑا اقدام ہے۔عمران خان نے کہا کہ کمزور طبقے کی دیکھ بھال اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمزور طبقے کو سہارا دینے کا تصور مدینہ کی ریاست سے لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں 50 لاکھ ہیلتھ کارڈ دیے جاچکے ہیں اور خیبرپختونخوا میں تمام غریب اور مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈ دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا پراجیکٹ سے ملنے والا پیسہ غریبوں کو گھروں کی فراہمی پر خرچ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ مذہب معاشرے میں امیر و غریب میں فرق نہیں کرتا اور فلاحی معاشرے میں کم آمدن والے طبقات کو اوپر اٹھاتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کم آمدن والے طبقات کی فلاح نبی کریم ؐکی سنت ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…