وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اہم قدم اٹھا لیا، ہدایات جاری کر دی گئیں

17  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ گندم چینی و دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالہ سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جا سکیں،

سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے، صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کریں تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کے حوالہ سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں بنیادی اشیاء ضروریہ مثلاً گندم، چینی، آلو، ٹماٹر، پیاز، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالہ سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالہ سے تجاویز کا جائزہ لیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔ چینی کی مناسب قیمتوں کو یقینی بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں ہونے والے ردوبدل کے پیش نظر کامرس ڈویڑن کو ہدایت کی گئی کہ وہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک طریقہ کار طے کرے تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیاء کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیاء ضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس حوالہ سے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے۔ اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور مؤثر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار اور کامرس باہمی مشاور ت سے گندم، چینی،

دالوں و دیگر اشیاء ضروریہ کی برآمدات و درآمدات کے حوالہ سے تخمینہ جات اور لائحہ عمل پر سفارشات پیش کریں۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو ریلیف دینے کے حوالہ سے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی اشیاء ضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں اور ایسے طبقوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گندم چینی و دیگر اشیاء ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالہ سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی انتظامات کئے جا سکیں۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِاعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…