مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں ترک صدر سرفہرست دوسرے اور تیسرے نمبر پر کونسا مسلمان لیڈر ہے؟ عوامی رائے سامنے آگئی

14  فروری‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم ممالک کے پسندیدہ ترین رہنماؤں میں سر فہرست ہیں۔عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ انٹرنیشنل نے عالمی پسندیدہ رہنماؤں کے بارے میں معلوم کرنے کے لیے دنیا بھر میں 5 ہزار 261 افراد سے رائے لی۔ہر ملک میں ایک ہزار مردوں اور خواتین کا نومبر اور دسمبر میں انٹرویو کیا گیا۔

گیلپ سروے کے مطابق مسلم ممالک میں ترک صدر کی مقبولیت 30 فیصد ہونے کے سبب وہ سر فہرست ہیں۔دنیا کے سرفہرست مسلم رہنماؤں میں دوسرا نمبر سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ہے جن کی مقبولیت 25 فیصد ہے جب کہ ایران کے صدر حسن روحانی 21 فیصد مقبولیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔سروے کے مطابق عالمی رہنماؤں میں 46 فیصد مقبولیت کے ساتھ جرمن چانسلر انجیلا مرکل دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہیں جب کہ 40 فیصد مقبولیت کے ساتھ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون دوسرے اور 36 فیصد مقبولیت کیساتھ روس کے صدر ولادمیرپیوٹن تیسرے نمبر پر ہیں۔عالمی رہنماؤں کی فہرست میں چوتھا نمبر امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہے جن کی مقبولیت کا گراف 31 فیصد ہے جب کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی مقبولیت 30 فیصد ہے،اس طرح دونوں پانچویں نمبرپر ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…