آصف زرداری یا عمران خان ؟ مخلوط حکومت بنانے کا تجربہ کس کیساتھ اچھا تھا؟ چوہدری پرویز الٰہی کھل کر بول پڑے

25  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے سپیکر پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ صوبے کی اس حالت کے ذمہ دار عثمان بزدار ہی ہیں۔بزدار حکومت کو کہا تھا کہ سندھ کا آٹا پنجاب میں آنے دیں اور پنجاب میں کسی قسم کی کوئی انتظامی تبدیلیاں نہ کریں،لیکن ہماری ایک نہ سنی گئی۔

انہیں بار بار سمجھایا گیا کہ نچلی سطح پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے، اس کی اشد ضرورت ہے،لیکن ہماری کسی بات پر عمل نہ کیا گیا۔وزیر اعظم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رہنما ق لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اتحادیوں کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہئے،جو بھی بات ہو پہلے اس کی تصدیق کر لینی چاہئے۔شک کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں مذاکرات کروائے لیکن ہمیں ہی شک کی نگاہ سے دیکھا گیا۔مزید شکوہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین بیرون ملک سے علاج کروا کر آئے لیکن عمران خان کی جانب سے خیریت دریافت نہیں کی گئی۔(ن) لیگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ق لیگ کی ان سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم پنجاب میں ان کے ساتھ حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ (ن) لیگ نوازشریف کے بغیر کچھ نہیں اور نوازشریف چاہتے ہیں کہ اب سیاسی بھاگ دوڑآگے مریم نواز سنبھالیں ،شہبازشریف کے اختیار میں کچھ نہیں ہے۔انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا مزہ آیا تھا،ان کا آصف علی زرداری کے ساتھ مخلوط حکومت بنانے کا تجربہ اچھا تھا۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…