امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا

22  جنوری‬‮  2020

ڈیووس (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کی صورتحال پر سخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہو ناچاہیے ، عمران خان پر اعتماد کرتا ہوں ،بہت جلد پاکستان کا دورہ کرونگا ۔

یہ بات وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ کے ساتھ ملاقات مفید ملاقات رہی، میں بھی ملاقات میں موجودتھا،ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اہم ایشوز اٹھائے ،پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا ایشواٹھایا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے ایف اے ٹی ایف پر سپورٹ کا کہا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے بتایا،وزیراعظم نے صدرٹرمپ کو ٹریول ایڈوائزی میں بہتری کا کہا،وزیراعظم عمران خان نے تجارت کے حوالے سے بھی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات میں فیصلہ ہو ا کہ امریکا کا ایک تجارتی وفد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال کا خاکہ صدرٹرمپ کے سامنے رکھا،صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے۔صدر ٹرمپ نے یقین دلایا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان کو پسندکرتا ہوں،صدر ٹرمپ نے کہا میں عمران خان پر اعتماد کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ کو ایران کے معاملے پر تشویش سے آگاہ کیا،صدر ٹرمپ سے افغانستان کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن عمل کو بھی آگے بڑھانے پر بات ہوئی،ایران کے مسئلے سے جو مضر اثرات پاکستان پر پڑتے ہیں صدر ٹرمپ سے ان پر بھی بات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ سے بہت اچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ صدرٹرمپ کی پوری ٹیم موجودتھی ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…