نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ، پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہ ہوئی،شوگر بھی بڑھ گیا

9  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں، انہوں نے نوازشریف کے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے، موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لئے ایک اور طبی امتحان ہے۔ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں سے اندرونی اعضاء کے معائنے کی روشنی میں نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی ، موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائی آپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے، پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی، اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ اسٹیرائیڈز اورپلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر زیادہ ہے۔ طبی تجزیات کے باوجود پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ سیاست اور ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے، افسوس ہے کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں ، نواز شریف کی صحت پر سیاست کی بجائے پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کا بندوبست کرے ، ملک، قوم ، کاروبار روزگار اور معیشت کا مذاق بنایا ہوا ہے اْس کا علاج کرے ،نالائق اور نااہل 15 مہینے کی اس کارکردگی کا علاج کرے جس نے ملک اور عوام کو بیمار کر دیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…