پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

وزیراعظم نے سندھ میں پیپلز پارٹی سے کسی بھی ڈیل کو مسترد کردیا،بڑے اقدام کا اعلان

datetime 6  دسمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پیپلز پارٹی سے کسی بھی ڈیل کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیل کے معاملے میں کوئی مصلحت آڑے آئیگی نہ نظریہ ضرورت، احتساب ہو کر رہے گا،سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہیگا۔

جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے اتحادی جماعتوں کے ارکان کے وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایم کیو ایم سے کشور زہرہ،کنور نوید جمیل، فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، محمد حسین خان، حمیدالظفر اور محمد راشد خلجی موجود تھے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غوث بخش مہر، ارباب غلام رحیم، مرتضیٰ جتوئی، ایاز پلیجو، صفدر عباسی، ذوالفقار مرزا اور علی گوہر مہر شریک تھے۔ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، اور خرم شیر زمان سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ملاقات میں آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ بھی شریک ہوئے۔ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ سندھ کو گیس کی مد میں ملنے والی رائلٹی کی رقوم کا علاقوں میں استعمال یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں وفاقی وزارتوں میں سندھ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے فوکل پرسنز لگانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وفاقی حکومت سندھ کے عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی ایجنڈا کرپشن کا خاتمہ ہے لہٰذا کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی، کرپشن کی وجہ سے ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہا اور ملک بھر میں احتساب کا عمل بلا تفریق و امتیاز اور بلا تعطل جاری رہے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے ارکان نے وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کی زیادتی اور کرپشن کے خلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔ذرائع کے مطابق اتحادی ارکان کی سندھ حکومت کی گورنر، چیف سیکرٹری اور آئی جی کے اختیارات محدود کرنے کی بھی شکایات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ کے اپوزیشن ارکان نے سوال کیا کہ ’کیا وفاقی حکومت کی پیپلز پارٹی سے ڈیل تو نہیں ہوگئی‘، اس پر وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ کسی سے ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ڈیل کے معاملے میں کوئی مصلحت آڑے آئے گی نہ نظریہ ضرورت، احتساب ہوکر رہے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سب سے زیادہ سندھ میں کرپشن ہوئی، پاکستان میں کرپٹ افراد کی گنجائش نہیں اور سب کی باری آئے گی۔ذرائع کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو سندھ حکومت اور وفاقی افسران کی کرپشن کے ثبوت بھی پیش کیے اور شکایت کی کہ

وفاقی افسران صوبائی حکومت کی ایماء پر ناروا سلوک کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سندھ حکومت کی کرپشن کا حصہ بننے والے وفاقی افسران کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسروں کی کرپشن ثابت ہوئی تو کارروائی کریں گے۔سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی ملاقات میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے کراچی اور حیدر آباد میونسپل کارپوریشن کیلئے فنڈز مانگے۔وزیر اعظم نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈرز جاری کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کو آڈیٹر جنرل کی سندھ حکومت کے بارے میں آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی جبکہ وزیر اعظم کو سندھ حکومت کے بارے میں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس سے بھی آگاہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…