جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرینوں میں خوفناک تصادم ، بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ، جائے وقوعہ پر رقت آمیزمناظر، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسافر ٹرین اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی آپس میں ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ30 سے زائدزخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق صبح سوا چار بجے کے قریب لاہور سے آنے والی اکبر ایکسپریس ولہارسٹیشن پر موجود مال گاڑی سے جا ٹکرائی، حادثے میں 11 افراد جاں بحق  جبکہ 30سے زائد زخمی ہوگئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔

ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو ٹی ایچ کیو صادق آباد اور شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ڈی پی او عمر سلامت کے مطابق حادثے میں اکبر ایکسپریس کے اسسٹنٹ ڈرائیور سمیت 11افراد جاں بحق اور 30سے زائد  زخمی ہیں، حادثے کے باعث4 بوگیاں متاثر اور 2 ٹریک سے اتر گئیں،بزنس ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ،گرین لائن، رحمان بابا ٹرین کومختلف ریلوے سٹیشنز پر روک لیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…