جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

 وزیراعظم  نے  بیرونی قرضوں کی تحقیقات کیلئے  اعلیٰ سطحی کمیشن کی تشکیل بارے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی،اہم شخصیت کوکمیشن کا سربراہ بنائے جانے کا اصولی فیصلہ

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دس سال میں لئے گئے بیرونی قرضوں کی تحقیقات کیلئے  اعلیٰ سطحی کمیشن کی تشکیل بارے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی ہے،گزشتہ روز ہونے والے ا جلاس میں سابق پولیس آفیسر شعیب سڈل کو  اس کمیشن کا سربراہ بنائے جانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔باخبرذرائع کے مطابق  وزیراعظم  عمران خان نے گزشتہ روز  وزیر قانون فروغ نسیم  سے اس بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا

اور مجوزہ کمیشن سے متعلق ٹی او آرز پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے  اس اہم تحقیقاتی کمیشن کی سربراہی شعیب سڈل کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ  شعیب سڈل  کا نام مرتضی بھٹو قتل کیس میں بھی لیا جاتا رہا ہے اس کے  علاوہ یہ وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے پر بھی فائز رہے جبکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کی کرپشن سے متعلق تحقیقات کی ذمہ داری بھی شعیب سڈل کے حوالے کی گئی تھی اور شعیب سڈل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں ارسلان افتخار کو بری الذمہ قرار دے دیا تھا واضح رہے کہ شعیب سڈل کے حوالے سے مشہور ہے کہ جب بھی ان پر اس قسم کی ذمہ داری ڈالی جاتی ہے تو وہ ان کا جھکاؤ ہمیشہ طاقتور پلڑے کی طرف رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایک اعلیٰ سطحی کمیشن کے ذریعے تمام حقائق منظر عام پر لائینگے کہ گزشتہ دس برس  میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے جو بیرونی قرضے لئے وہ کہاں کہاں اور کس کس مد میں خرچ ہوئے تاکہ قوم کو بتایا جاسکے  حالیہ مالی بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں  آج وزیراعظم کی زیر صدارت اس سلسلے میں پہلا اعلیٰ سطحی  اجلاس ہوا  جس میں شعیب سڈل کو یہ بڑی ذمہ داری دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم کابینہ کے چند اہم ممبران کوبھی اعتماد میں لینگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…