عمران صاحب کی نئی ایمنسٹی میں کون فائدہ اْٹھا سکتاہے؟ن لیگ نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

31  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے قوم کو ویڈیو پیغام پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب قوم کو ٹیکس دینے کا درس دینے سے پہلے عوام سے علیمہ باجی کی ٹیکس چوری کی معافی مانگتے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتائیں کے آپ صرف ایک لاکھ ٹیکس دیتے ہیں باقی سب بے نامی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب عوام کو بتاتے کہ پچھلے نو ماہ کا ٹیکس ریوینیو میں 500 ارب کا تاریخی خسارہ ہے کیونکہ آپ کے بقول وزیراعظم چور ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب نے ٹیکس ایمنسٹی علیمہ باجی، جہانگیر ترین، فیصل واڈا اور اپنے چہیتوں کی چوری کی جائیدادوں کو حلال کرانے کیلئے دی ،چوروں نے ٹیکس چوروں کیلئے سکیم دی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کی نئی ایمنسٹی میں پبلک آفس ہولڈر کی بہن ، بھائی، بیوی اور بچے فائدہ اْٹھا سکتے ہیں کیونکہ اپنے گھر میان سب ٹیکس چور ہیں ۔انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی جس سے علیمہ باجی نے فائدہ اْٹھایا اْس میں پبلک آفس ہولڈر کے بیوی بچے بھائی اور بہن فائدہ نہیں اْٹھا سکتے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے اپنی آف شور کمپنی ٹیکس چوری کیلئے 17 سال ڈکلیر نہیں کی ،عمران صاحب آپ 2000 تک آپ خود ٹیکس چور تھے ،عمران صاحب آپ نے 2000 کی ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اْٹھا کر اپنی ٹیکس چوری حلال کی ۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ٹیکس چور کہنے والی کے اپنے گھر میں ٹیکس چور ہیں ،عمران صاحب بتائیں گے آپ ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ چھپانے کے لئے اپنی بے نامی جائیدادیں علیمہ باجی کے نام پہ رکھی ،علیمہ باجی کا ٹیکس ایمنسٹی میں جرمانہ ادا کرنا ان کی چوری کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب علیمہ باجی کو جیل میں نہیں ڈالیں گے کیونکہ وہ عمران خان صاحب کی بے نامی دار ہیں ، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں روپے کی جائیدادیں خریدیں گئیں ؟ ۔انہوںنے کہاکہ جن تین خیراتی اداروں کے عمران خان صاحب خود چئیرمن ہیں اس کی تاحیات ڈائریکٹر علیمہ باجی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ قوم کو اس سوال کا جواب چاہیے کہ یہ جائیدادیں کس کے پیسے سے بنائی گئیں؟۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے زکواۃ، صدقات اور فارن فنڈنگ سے جمع ہونے والا سرمایہ کیسے بیرون ملک جائیدادوں میں تبدیل کیا ؟۔انہوںنے کہاکہ عمران خان صاحب کے 18 جعلی اکاؤنٹس کا حساب ابھی باقی ہے جس کا کوئی جواب چھ سال سے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروایا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…