وزیراعظم عمران خان نے گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی کے پاکستان میں پلانٹ کا افتتاح کردیا

4  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رکاوٹوں، مشکلات،کرپشن اور رشوت کی وجہ سے سرمایہ کار دبئی او رملائیشیاء چلا جاتا ہے تاہم موجودہ حکومت غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کیلئے مشکلات کم کر کے آسانیاں پیدا کرے گی،غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے معاشی بحران دور ہوگا،یہ پہلا موقع ہے کہ اب پاکستان میں بھی گاڑیوں کی مینو فیکچرنگ ہو گی اور صرف ایک منصوبے سے بالواسطہ 40ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے،

کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے ڈبلیو فور لینڈ کار پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے منتظمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چھ ماہ قبل آپ نے اس کا سنگ بنیاد رکھوایا اور آج پاکستان میں گاڑیاں بنا رہے ہیں۔ پاکستان کے موجودہ معاشی حالات بہت مشکل ہیں، قرضے چڑھے ہوئے ہیں،آپ کی کاوش پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ا نہوں نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے کہ ہم اس معاشی بحران سے کیسے نکلیں گے جس کا میں جواب دیتا ہوں کہ ہم بیرونی سرمایہ کاری کے ذریعے اس سے باہر نکلیں گے۔ جس طرح آپ چین سے سرمایہ کاری لائے ہیں ہم اس طرح مشکلات سے باہر نکلیں گے۔ جیسے جیسے سرمایہ کاری آئے گی ملک میں دولت بڑھتی جائے گی، روزگار کے مواقع بڑھیں گے،حکومت کو ٹیکسز ملیں گے اور مزید سرمایہ کاری بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پلانٹ کا پہلا فیز ہے جس کے بعد دوسرا ور تیسرا فیز ہوگا اور یہاں پوری گاڑی کی مینو فیکچرنگ ہو گی، گاڑی کا انجن اور ہر پرزہ یہاں بنے گا جبکہ اس سے پہلے یہاں صرف اسمبلنگ پلانٹس لگے۔ انہوں نے کہا کہ میں اب الیکٹرانک کار کا انتظار کر رہا ہوں کیونکہ لاہور جیسے شہر میں آلودگی ہے اور ایسی گاڑیوں سے آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور اس گاڑی کی بھی یہاں مینو فیکچرنگ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ دونوں بھائیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری لانے پر داد دیتا ہوں کہ آپ نے سرمایہ کاری کیلئے کردار ادا کیا ہے اور سیٹ اپ لگایا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے فیز سے 8ہزار لوگوں کو روزگار مل رہا ہے اور بالواسطہ 40ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔حکومت کو ان سے 21ارب روپے ٹیکس مل رہا ہے او رپراجیکٹ مکمل ہونے پر 30ارب روپے سالانہ ٹیکس ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پالیسی ہے کہ ہم نے سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنی ہیں اور اس سے حکومت کی آمدنی بڑھے گی اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے،جب یہ گاڑیاں ایکسپورٹ ہوں گی تو ہمیں فارن ایکسچینج بھی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کار وں کی راہ میں حائل مشکلات کم کرے گا اور آسانیاں پیدا کی جائیں گی اور ہم انشا اللہ اس کے لئے پورا زور لگائیں گے۔

وزیر اعظم آفس کی پوری کوشش ہو گی کہ ہم آسانیاں پیدا کریں۔ سرمایہ کار سرخ فیتے،رکاوٹوں،مشکلات،کرپشن اور رشوت کی وجہ سے دبئی او ر ملائیشیاء چلا جاتا ہے او رپاکستان میں بیروزگاری بڑھتی ہے لیکن ہم آسانیاں پیدا کریں گے، چین سے سرمایہ کاری آرہی ہے،ہم سپیشل اکنامک زونز کی تیار ی کر رہے ہیں اور ان کیلئے ون ونڈوآپریشن شروع کریں گے تاکہ ان کی راہ میں کسی طرح کی رکاوٹیں نہ ہو ں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اعجاز حسین شاہ نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی موجود تھے۔ڈی جی اینٹی کرپشن نے وزیر اعظم کو محکمے کے امور اور بد عنوانی کے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،کرپشن اور ترقی کا سفر ایک ساتھ نہیں چل سکتا۔ کرپشن نے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ اداروں کو تباہ کیا بلکہ عام آدمی کی زندگی کو بھی متاثر کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو ایک مشن سمجھ کر پورا کیا جائے، حکومت اس ضمن میں ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…