فواد چوہدری اور ایم ڈی پی ٹی وی آمنے سامنے ، ایک دوسرے پر سنگین الزامات کی بارش کردی

1  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے اجلا س میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان آمنے سامنے آگئے ۔ پیر کو ہونے والے اجلاس کے دور ان پی ٹی وی میں پینشنز اور دیگر عدم ادائیگیوں سے متعلق معاملہ پر غور کیا گیا ۔ اجلاس کے دور ان وفاقی وزیراطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں آمنے سامنے آگئے ۔

فواد چوہدری اور ارشد خان کے درمیان تکرار اور ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کر دی ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ارشد خان وزیراعظم ہائوس میں تعلقات کی بنیاد پر ایم ڈی کے منصب سے چمٹے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈی پی ٹی وی اپنے اختیارات کو غلط طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ایم ڈی کی تقرری توہین عدالت ہے۔ ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان نے جواب دیا کہ میں ایم ڈی ہوں جب ہٹائیں گے تو دیکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ میں وزیر اطلاعات کی بڑی عزت کرتا ہوں مگر انہوں نے جو کہا وہ غلط ہے۔انہوں نے کہاکہ غلط کہا جا رہا ہے کہ میں از خود پی ٹی وی کا ایم ڈی بنا ہوں۔ارشد خان نے کہاکہ میں کرپشن اور اقربا پروری نہ کرتا ہوں نہ کرنے دوں گا۔فواد چوہدری اور ایم ڈی پی ٹی وی کے درمیان بحث کے دور ان ارشد خان نے کہاکہ میں آپ کے کہنے پر کبھی نہیں جا سکتا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ نے اپنے دو قریبی دوستوں کو 30 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لگوائی۔ فواد چوہدری نے کہاکہ ان کے بڑے تعلقات ہیں،ہر وقت وزیراعظم ہاؤس میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چمٹے رہیں پھر ادارے کے ساتھ ہم کیا کر سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ یہ غلط بیانی ہو رہی ہے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم ڈی چمٹے ہوئے ہیں،یونینز بالکل ٹھیک کر رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میں نے انہیں ٹائم دیا تھا کہ حالت بہتر کریں، یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ عجیب عجیب حرکتیں کر کے مزدوروں کو اپنے خلاف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے وزیراعظم کو سفارش کی کہ انہیں ہٹادیں۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے جو احکامات جاری کیے یہ موصوف ان کو نہیں مانتے۔فواد چوہدری نے کہاکہ سیاستدان کو یہ بیوروکریسی سمجھتی ہے کہ بیوقوف ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنی تنخواہ 30 لاکھ روپے سے زائد لگائی ہے۔اجلا س کے دور ان ایک بار پھر ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان نے جواب دیاکہ میں آپ کے کہنے پر تو جانے والا نہیں ہوں،آپ میرے خلاف سپریم کورٹ چلے جائیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…