عالمی سطح پر نئی صف بندیاں،سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کا پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دے دیا

12  جنوری‬‮  2019

گوادر (آن لائن) سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز نے پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز وفد کے ہمراہ گوادر پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی و فاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان وہاں موجود تھے جنہوں نے سعودی وزیرکا استقبال کیا۔چئیرمین جی پی اے اور ڈی جی نے وفد کو گوادر پورٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اس موقع پرسعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان میں تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کرے گا۔انکا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہمیت کے حامل 2 ممالک ہیں۔انکا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔سعودی عرب کی سی پیک میں شمولیت سے سی پیک کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔سعودی عرب کو زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ واضح ہو کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگانے جا رہا ہے اور سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز اسی سلسلے میں گوادر پہنچے ہیں۔  سعودی وزیر پٹرولیم و انرجی خالد بن عبدالعزیز نے پاک چین بلاک کا حصہ بننے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ گوادر پورٹ خطے کی اہم بندرگاہ ہے۔پاکستان ،چین اور سعودی عرب کی دوستی اور اشتراک عالمی مثال ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…