نواز شریف کو نکالنے کیلئے سعودی عرب ایک بار پھر میدان میں آگیا عمران خان کو 10ارب ڈالر کی پیش کش ، جواب میں کپتان نے سعودی سفیر کو کیا کہا ہے؟شاہین صہبائی نے بریکنگ نیوز دیدی، تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

31  جولائی  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کیلئے عمران خان کو 10ارب ڈالر کی پیش کی گئی، سینئر صحافی شاہین صہبائی کا ایسا انکشاف کہ نیا پنڈورا باکس کھل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر صحافی شاہین صہبائی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے نواز شریف کی رہائی کیلئے عمران خان کو 10ارب ڈالر

کی پیش کش کی گئی ہے تاہم عمران خان نے اس آفر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شاہین صہبائی کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انتہائی پریشان کن خبریں چل رہی ہیں کہ سعودی سفیر نے عمران خان کو آفر کی ہے کہ اگر وہ نواز شریف اور اس کے خاندان کو دوبارہ جدہ بھیجنے پر رضا مند ہوجائے تو سعودی عرب 10 ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، بہت سے حلقے این آر او کی آوازوں کی وجہ سے پریشان ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ عمران خان نے واضح مگر مہذب انداز میں سعودی سفیر کی آفر مسترد کردی ہے‘۔ شاہین صہبائی نے عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی بھی ڈیل قبول نہ کریں اور چوری کا پیسہ واپس لے کر آئیں۔واضح رہے کہ سعودی سفیر نے دو روز قبل عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی جبکہ سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز کی امداد بھی پاکستان کو دی گئی ہے اور خبریں گرم ہیں کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب ڈالر دینے سے ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب سے نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ان کے بیرون ملک جانے اور این آر او کے حوالے سے مقتدر حلقوں کی جانب سے اس امکان کو مسترد کردیا ہے ۔ نگران وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں بھی اچھا علاج ہو سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…