پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان نے اپنے ہی امیدوار کو تھپڑ ماردیا

datetime 21  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرک(نیوزڈیسک)عمران خان نے اپنے ہی امیدوار کو تھپڑ ماردیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جلسے میں شرکت کے دوران شدید مشتعل ہوگئے اور اپنے ہی امیدوار شاہد خٹک کو تھپڑ دے مارا، افسوسناک صورتحال تب پیداہوئی جب عمران خان جلسے میں شرکت کرنے کے لئے پہنچے اور سٹیج پر پہنچنے کے لئے سیڑھیاں چڑھنے لگے ،

اسی اثناءمیں تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے 34 شاہد خٹک نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیڑھیوں پر عمران خان سے آگے نکلنے کی کوشش کی جس پر عمران خان طیش میں آگئے اور انہیں تھپڑ دے مارا، بات صرف یہاں ہی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس کے بعد سٹیج پر جب عمران خان نے عوام کی جانب دیکھتے ہوئے ہاتھ لہرائے تو شاہد خٹک ایک بار پھر ان کے آڑے آگئے اور ان کے ساتھ کھڑے ہوکر عوام کی جانب ہاتھ لہرانا شروع کردیئے جس پر عمران خان نے اس بار تو انہیں تھپڑ نہیں مارا لیکن فوراً ہی سٹیج پر پیچھے ہٹ گئے ، اس موقع پر عمران خان اور شاہد خٹک ایک دوسرے کو انتہائی شدید غصے میں دیکھتے ہوئے نظر آئے ۔ افسوسناک واقعے کی نجی ٹی وی نے ویڈیو بھی نشر کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے ، تھپڑ کھانے والے تحریک انصاف کے امیدوار برائے این اے 34شاہد خٹک سے جب عمران خان کے تھپڑ کے حوالے سے بات کی گئی تو شاہد خٹک نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ ان کے پیچھے کون ہے اور میں سٹیج پر پہنچنے کے لئے جلدی کررہاتھا اور ان سے آگے نکلنے کی کوشش کررہاتھا جس کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ ہوا۔‎



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…