کیا شاہد خاقان عباسی بھی باغی ہوگئے؟ سابق وزیر اعظم بھی چوہدری نثار کی حمایت میں بول پڑے

27  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قمر اسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے ۔نیب نے 10 سال ایم پی اے رہنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔قمر اسلام کو رہا نہیں کیا گیا تو انتخابات متنازعہ ہو سکتا ہے۔ عام انتخابات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ پارٹی کی الیکشن مہم جاری رہے گی۔ خواہش تھی کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ مل جاتا ۔ ن لیگ نے کسی ادارے کے ساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا۔

بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قمر اسلام کی گرفتاری افسوس ناک ہے چیف جسٹس نگران وزیراعظم کو اس گرفتاری کا نوٹس لینا چاہئے۔ قمر اسلام کو رہا نہیں کیا گیا تو انتخابات متنازعہ ہو سکتا ہے قمر اسلام ن لیگ کے امیدوار ہیں وہ الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ عام انتخابات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ۔ متنازعہ الیکشن سے نئی حکومت کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہوگی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارٹی کی الیکشن مہم جاری رہے گی نواز شریف کی غیر موجودگی سے الیکشن مہم پر فرق پڑے گا۔ مریم نواز کا الیکشن مہم میں حصہ لینا مشکل ہو گا۔ واپسی کا فیصلہ نواز شریف یا مریم نواز خود کریں گے ۔ چوہدری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی میری خواہش تھی کہ چوہدری نثار کو ٹکٹ مل جاتا امید کرتا ہوں چوہدری نثار اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ ملاقات دونوں کی خواہش پر ہوئی۔ مجھے بتایا گیا کہ چیف جسٹس ملاقات کرنا چاہتے ہیں ۔چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں منصفانہ انتخابات کی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں فیصلے مشاورت سے ہوتے ہیں۔ بات چیت کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ن لیگ نے کسی ادارے کے ساتھ ٹکراؤ کا راستہ اختیار نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن کا موقف واضح ہے نواز شریف اور ن لیگ کے موقف میں کوئی فرق نہیں ہے ۔نواز شریف کے موقف سے کسی ادارے کو خطرہ نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…