وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے اعتراف جرم کرلیا، حملہ کیوں کیا، کس بات پر غصہ تھا؟ سب کچھ بتادیا، حیرت انگیز انکشافات

6  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے اعتراف جرم کرلیا، حملہ کیوں کیا، کس بات پر غصہ تھا؟ سب کچھ بتادیا، حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم عابد حسین نے اعتراف جرم کرلیا ہے ، ملزم عابد حسین نے پولیس کو اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے ختم نبوت کے معاملے پر احسن اقبال پر گولی چلائی، پولیس کے مطابق ملزم ن لیگ کی جانب سے ختم نبوت کے معاملے پر ترمیم کی وجہ سے ناراض تھا

اور اسی بات کے غصے میں اس نے وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا، واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے انہیں صرف بیس فٹ کے فاصلے سے گولی ماری گئی،وہ کنجرورو کے علاقے میں ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چودھری احسن اقبال کنجرورو کے علاقے میں رانا عبدالمنان کے ڈیرے پر مسلم لیگ (ن) کی ایک کارنر میٹنگ میں موجود تھے کہ اچانک ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئے۔ اطلاعات ہیں کہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ہے۔موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ کرنے والے شخص کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ نامعلوم شخص نے خطاب کے دوران ان پر فائرنگ کی۔احسن اقبال کوفوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احسن اقبال پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نام عابد ہے جس کی عمر 21 سال ہے۔حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں مزید بتایاگیاہے کہ ملزم شکر گڑھ کا رہائشی ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ابتدائی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ

احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی، جبکہ ن لیگ کے رہنما رانا منان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کے پیٹ پر گولی لگی ہے ،اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیرِ داخلہ کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ادھر رکن صوبائی اسمبلی رانا عبدالمنان نے بتایاکہ میرے ڈیرے پر کارنر میٹنگ نہیں تھی، وزیرِ داخلہ احسن اقبال پر مسیحی برادری کی تقریب سے جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔ بتایاجارہاہے کہ احسن اقبال نے صبح توہینِ عدالت کیس میں عدالت میں پیش ہونا تھا اور عدالت نے 7 مئی کو انھیں طلب کیا تھا۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…