شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

31  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخ رشید نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔گزشتہ دنوں راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں

شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوکر کچھ دیر کیلئے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے استعفیٰ جمع کرانے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے۔انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز جو کچھ کہہ رہی ہیں، وہ خانہ جنگی کی ابتداء ہے، نواز شریف اردگان بننا چاہتا ہے ٗ نواز شریف اور مریم نواز سزا سے نہیں بچ سکتے، رانا ثناء اللہ نے میرے بارے میں کہا اس کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں استعفیٰ دے چکا تھا ٗپاکستان میں عام آدمی 2014ء کی گندی گلی سڑی گندم کھا رہا ہے،انہوں نے کہاکہ چائنہ کوریڈور کا سب سے بڑا حامی ہوں، پاکستان قائم رہے گا اور پاک فوج عظیم فوج ہے، پارلیمنٹ جاؤ نہ جاؤ ایک ہی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…