نیپال میں لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی گمشدگی کا ڈراپ سین، تشویشناک انکشاف

11  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہناہے کہ نیپال میں لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر حل ہوگا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا جواز بھی مستقل طور پر ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی دنیا مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے کوشش کرے اور اس طرح مسئلہ کشمیر کے حل ہونے سے بھارت اور پاکستان جو کہ دونوں ایٹمی طاقت کی حامل ہیں کے درمیان جنگ کا خطرہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ٹل جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کرنل (ر) حبیب کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بازیابی کے لیے ابھی تککوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے پاکستان کے ریٹائر کرنل کی بازیابی کے لیے رابطے ہو رہے ہوں گے۔ واضح رہے کہ نیپال میں لاپتہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اغوا کر لیا تھا۔ کرنل (ر) حبیب 8 اپریل کو لاپتہ ہوئے تھے۔ حبیب ظاہر سے رابطہ کرنے والا برطانوی نمبر بھی اصلی نکلا تھا۔ نوکری کا جھانسہ دینے والی ویب سائٹ بھی ممبئی سے آپریٹ کی جاتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال میں لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل حبیب ظاہر کی گمشدگی میں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں۔ کرنل (ر) حبیب ظاہر سے رابطہ کرنے والے برطانوی نمبر کے ذریعے مغوی افسر کے اغوا کا معاملہ برطانوی حکومت سے اٹھایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف کرنل (ر) حبیب ظاہر کے خاندان نے بھی اقوام متحدہ کے لاپتہ افراد ورکنگ کمیشن سے رابطہ کیا ہوا ہے تاکہ ان کی جلد بازیابی ممکن ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…