حادثہ مسافربس کوبچاتے ہوئے پیش آیا،شیل نے احمد پور شرقیہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ اوگرا کو پیش کردی

29  جون‬‮  2017

لاہور ( این این آئی) شیل نے احمد پور شرقیہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ اوگرا کو پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ حادثہ مسافربس کوبچاتے ہوئے پیش آیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئل ٹینکر حادثہ پچیس جون صبح چھ بج کر انتیس منٹ پرپیش آیا،ٹینکر میں پچاس ہزار لیٹرپٹرول تھا،آئل ٹینکر کیماڑی سے وہاڑی جا رہا تھا،حادثہ احمد پور شرقیہ میں سفیر والا گاؤں کے قریب پیش آیا۔آئل ٹینکر پینتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل

رہاتھا،آئل ٹینکر کی سپیڈ مقررہ حد کے اندرتھی،آئل ٹینکر کے آگے مسافر بس نے بریک لگائی، تصادم سے بچنے کیلئے ڈرائیور نے ٹینکر کو دوسری طرف پرموڑا جس سے ٹینکر الٹ گیا،ٹینکر الٹنے سے آئل بہنا شروع ہو گیا،مقامی آبادی نے بالٹیوں،ڈبوں اوردیگربرتنوں میں پٹرول بھرنا شروع کردیا،مقامی انتظامیہ کی کوشش کے باوجود بھی لوگ جائے حادثے کے مقام سے پیچھے نہ ہٹے ،بعد ازاں آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں ایک سوتیس سے زائد افراد جاں بحق،75موٹر سائیکل اور تین کاریں جل گئیں۔ اوگرا ذرائع کے مطابق شیل کی رپورٹ جمع ہونے کے باجود اوگرا واقعے کی تحقیقات جاری رکھے گا،تفصیلی رپورٹ تیار کر کے ذمہ داران کا تعین کریں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…