سعودی عرب میں کیا ہوا؟ وزیراعظم نوازشریف کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

22  مئی‬‮  2017

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ بات چیت انتہائی مفیداورمثبت رہی ہے جبکہ اس موقع پردہشتگردی کے خلاف جنگ پربھی گفتگوہوئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کانفرنس میں شرکت کے بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں اورمدینہ منورہ پہنچنے پرانہوں نے صحافیوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کی امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات انتہائی مفید اورمثبت رہی ہے

جبکہ اس دوران دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بارے میں بھی گفتگوہوئی ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف مسلم امہ کومتحدہ ہوناپڑے گااورمسلمان ممالک کااتحاد خوش آئند ہے ۔انہوںنے کہاکہ افغانستان کوبھی دہشتگردوں کے خلاف اپنی سرزمین پرکارروائی کرنی چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ دنیامیں پاکستان کادہشتگردی سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہےاوردہشتگردی کی وجہ سے پاکستان کو120ارب سے زائد کانقصان ہواہے جبکہ ہمارے ہزاروں افراد دہشتگرد ی سے متاثرہوئے ہیں ۔وزیراعظم نوازشریف آج مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پرحاضری دیں گے جبکہ منگل کوپاکستان واپس آجائیں گے ۔ جبکہ ادھرپاکستان میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریا ض میں عرب اسلامک امریکہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو تقریر کا موقع نہ ملنے اور دیگر مختلف تقاریب میں نظر اندازکیے جانے کے معاملے پر مختلف حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی جبکہ اپوزیشن نے حکومت پر اس حوالے سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاکستان کا وقار داؤ پر لگایا ۔ تفصیلات کے مطابق ریا ض میں ہونے والی عرب اسلامک امریکہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم نوازشریف کو تقریر کا موقع نہ ملنے اور ذلت آمیز رویہ پر مختلف حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔

ٹی وی چینلز پر اس معاملے پر مختلف تبصرے کیے جاتے رہے اپوزیشن رہنماؤں نے بھی معاملے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔تجزیہ کاروں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میں پاکستان کا اہم کردار ہونے کے باوجود وزیراعظم نوازشریف کو ریاض میں ہونے والی اہم کانفرنس میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیاجبکہ وزیراعظم نے اپنے طیارے میں کئی گھنٹے تک تقریر کی تیاری بھی کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…