اسلام اور نماز کے نام پر مولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عطا الرحمن کی کرپشن بے نقاب

9  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی رپورٹ میںمولانا فضل الرحمن کے بھائی مولانا عطا الرحمن کی کرپشن بارے اہم انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی مولانا عطا الرحمن کو نوازنے کیلئے پی آئی اے کے شعبہ اسلامی میں ایک عہدہ تخلیق کیا گیا۔

جس پر مولانا عطا الرحمان کو فائز کیا گیا۔ مولانا عطا الرحمان کو بطور انسٹرکٹر پی آئی اے مسجد کے امام اور موذن کی تربیت کرنا تھی۔ اس کے علاوہ مولانا عطا الرحمن پی آئی اے کے شعبہ اسلامی کے انچارج بھی ہیں۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ مولانا عطا الرحمن پچھلے برس چھٹیوں پر امریکہ گئےجہاں رمضان میں تراویح پڑھانے کیلئے اضافی چھٹیوں کی درخواست کی گئی مگر درخواست منظور نہ ہوئی۔ اس پر مولانا عطا الرحمان نے پھر بھی پورے مہینے کی چھٹیاں کیں اور بعد میں آکر جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی جمع کروا دیا۔ اس دوران شعبہ اسلامی، پی آئی میں رکھا ہوا قیمتی ساز و سامان کمپیوٹر وغیرہ بھی چوری ہو گئے جس پر تگڑی سفارش سے پردہ ڈال دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پیش امام کی تنخواہ بھی مولانا عطا الرحمن وصول کرتے ہیں۔ مگر سوائے نماز ظہر کے کوئی نماز نہیں پڑھاتے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عطا الرحمن کی ترقی کیلئے ایک انٹرویو پینل بھی بنایا گیا جب امتحان ہوا تو انہوں نے 50 میں سے صفر نمبر حاصل کئےجس پر ان کی دینی لاعلمی سے ان کی ڈگری بھی مشکوک ہو گئی ہے۔دوران امتحان یہ بھی انکشاف ہوا کہ مولانا عطا الرحمان حافظ قرآن بھی نہیںاس کے باوجود وہ ہر سال تراویح پڑھانے کیلئے امریکہ چلے جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…