ڈان لیکس،فوج کے شدیدردعمل کے بعدحکومت کا نیا فیصلہ،اب کس کیخلاف کارروائی ہوگی؟وزیراعظم نے منظوری دیدی

8  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے درمیان پیرکے روزوزیراعظم ہائوس میں ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں چوہدری نثارعلی خان نے ڈان لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر تیار کردہ تفصیلی نوٹیفکیشن وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ وزیراعظم نے نوٹیفکیشن کی منظوری دیتے ہوئے چودھری نثار کو نئے نوٹیفکیشن میں فوج کے تحفظات دور کرنے کی بھی ہدایت کر دی ہے

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق  اس ملاقات میں ڈان لیکس تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کوپبلک کرنے پربھی مشاورت ہوئی اس اہم ملاقات میں ڈان لیکس اسکینڈل میں ملوث تمام شخصیات کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کسی بھی وقت نوٹیفکیشن جاری کر دے دی۔یادرہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی تھی اوراس ملاقات میں آرمی چیف نے ڈان لیکس کے نوٹیفکیشن پر پاک فوج کے تحفظات سے آگاہ کیاتھا۔اس ملاقات میں وزیر اعظم نے آرمی چیف کو تحفظات دور کرنے اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا یقین دلایا تھا۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو بلا کر ڈان لیکس پر نئے نوٹیفکیشن کے حوالے سے ہدایات بھی دیں تھیں۔ ڈان لیکس کے تحقیقات کمیشن کی رپورٹ کاپہلانوٹیفکیشن 22اپریل 2017کووزیراعظم ہائوس سے جاری ہواتھاجس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کواس میں نامزدکیاگیاتھااوران کوعہدے سے برطرف کردیاگیاتھاجبکہ پی آئی ڈی کے سربراہ رائوتحسین کےخلاف بھی محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے تھے اوران کوبھی عہدے سے ہٹایاجاچکاہے ۔جبکہ رائوتحسین نے اپنے خلاف کارروائی کوعدالت میں چیلنج کرنے کااعلان بھی کررکھاہے۔کہ ان پرالزامات کی کوئی حقیقت نہیں ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…