ہمسایہ ملک نے پاکستان پر حملہ کر دیا۔۔شہادت، متعدد زخمی، ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

5  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے3 پاکستانی شہید، 16 افراد زخمی، ہنگامی حالت کے پیش نظرچمن ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ، عملے کی چھٹیاں منسوخ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان فورسز کی چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں گولے گلدار باغیچہ اور اڈہ کہول میں دو مکانات تباہ ہو گئے

جبکہ مکینوں میںسے 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے جب کہ3 افرادزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ افغان فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شہریوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ چمن ہسپتال انتظامیہ نے ہنگامی حالت کے پیش نـظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فوری ڈیوٹی پر پہنچنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔افغان گولہ باری سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ بازار بند ہیں ۔پاک فوج نے افغان گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا ہے اور تاحال دونوں اطراف سے فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن اور طور ختم بارڈر ایک ماہ تک بند رہنے کے بعد دوبارہ کھولی گئی تھی جبکہ اب پھر افغان فورسز کی بھاری گولہ باری کے نتیجے میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو چکے ہیں۔پاک فوج کے ترجمان نے افغان فورسز کی جانب سے مردم شماری میں مصروف عمل میں ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے عمل کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں میجر جنرل آـصف غفور کا کہنا تھا کہ ۔افغان فورسز کی جانب سے مردم شماری میں مصروف ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور ایف سی کے 4 اہلکاروں سمیت 18 افراد زخمی ہوئے۔ افغان فورسز کی جانب سے چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…