آرمی چیف نے افغان شہریوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

8  اپریل‬‮  2017

راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مجھے ہر پاکستانی کی طرح ہر افغان شہری بھی بہت عزیز ہے، مجھے کسی افغان شہری کے دہشت گردی کا نشانہ بننے پر اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا کسی پاکستانی کیلئے محسوس کرتا ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے صحافیوں کے وفد نے وزارت خارجہ، سیفران، تجارت، ہائر ایجوکیشن کمشن، ہیڈ کوارٹر ایف سی خیبر پی کے، این ایس اے اور آئی

ایس پی آر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد افغان میڈیا کو دہشت گردی جو کہ دونوں برادر ممالک کیلئے مشترکہ خطرہ ہے کیخلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے پاک افغان سرحد اور اس حوالے سے پاکستانی کوششوں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ برطانیہ میں افغان ڈیفنس اتاشی کے ساتھ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے افغان ڈیفنس اتاشی سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہر پاکستانی کی طرح ہر افغان شہری بھی بہت عزیز ہے۔ مجھے کسی افغان شہری کے دہشت گردی کا نشانہ بننے پر اتنا ہی دکھ ہوتا ہے جتنا کسی پاکستانی کیلئے محسوس کرتا ہوں۔ بیان کے مطابق وفد کے دورے سے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور نکتہ نظر کو وفد کے دورے سے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن اور استحکام کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور نکتہ نظر کو افغان میڈیا کے ذریعے سمجھنے میں مدد ملے گی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی لعنت نے دونوں ممالک کو متاثر کیا ہے اور الزام تراشی کی بجائے باہمی اعتماد کی بنیاد پر وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…