شاہ محمودقریشی کی دھمکی کام دکھاگئی ،خواجہ سعدرفیق نے پی ٹی آئی کوکہےگئے ایک لفظ پرمعافی مانگ لی ،شیریں مزاری سے اپنارشتہ بھی بتادیا

15  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کوغنڈہ کہنے پرمعافی مانگ لی۔ قومی اسمبلی میں‌اظہارخیال کرتے ہوئے کہاخواجہ سعدرفیق ایوان میں ایک دوسرے کی بے عزتی کاکوئی فائدہ نہیں‌ہے۔کل ایوان کی کاروائی کے دوران غنڈہ نہیں بلکہ غنڈہ گردی کالفظ‌استعمال کیاتھا۔جس پرمیں معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم بھی احتجاج کرتے رہے ہیں۔لیکن میں‌پھڈاڈالنے والاآدمی نہیں‌ہوں۔لڑائی نقصان دیتی ہے۔کل نوازشریف کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے پراحتجاج کیاتھا۔برائے مہربانی اپوزیشن تنقیدکرے لیکن گالم گلوچ نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ میں شیریں مزاری کامقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری میری باجی ہیں ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ ہمارے ساتھ کارکردگی کامقابلہ کیاجائے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے نعرے اونچے لگانے سے اپوزیشن بڑی نہیں ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ شیریں مزاری پہلے دھرناون ناکام ہوااوراب دھرناٹوبھی ناکام ہوگیاہے ۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں ٹریلین ٹری نے سلیمانی ٹوپی پہن لی ہے اوراس لئے درخت نظرنہیں آرہے ہیں۔

اس سے قبل شاہ محمودقریشی نے ایوان میںخطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزہمیں غنڈہ کہاگیاجس پرمعافی مانگی جائے۔انہوں نے وارننگ دی کہ اگرمعافی نہ مانگی گئی توہم ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دینگے جس پرسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ میں نے گزشت روزیہ لفظ نہیں سناہے اگرایسالفظ بولاگیاہے تومیں ایوان کی کارروائی سے ہدف کرادیتاہوں ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…