ملک بھر میں عید میلادالنبی ؐ (آج)مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی

12  دسمبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی)محسن انسانیت ،نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے ملک بھر میںعید میلادالنبی ؐ (آج)پیر بمطابق12 ربیع الاول (پیر) کے روز مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی جائیگی۔لاکھوں فرزندان توحید نماز فجر کی ادائیگی کے بعد بارگاہ رب العزت میں ملک کی بقا، سلامتی اور ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں گے ،سرکاری طورپردن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔
اس دن کی مناسبت سے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھرمیں سیرت کانفرنسوں،محافل میلاد کا انعقاد اور جلوس نکالے جائیںگے جن میں علمائے کرام سرور انبیائ، رحمت للعالمینؐ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالیں گے اورمعرو ف نعت خواں نذرانہ عقیدت پیش کرنے کریں گے۔جشن عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے محبان رسول کی طرف سے شہری اور دیہی علاقوں میں رہائشگاہوں، شاہراہوں، گلی کوچوںاور بازاروں کو خوبصورت جھنڈیوں، برقی قمقوں اور دیگر زیبائشی اشیا سے سجانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مساجد، نجی و سرکاری عمارتوں پر بھی چراغاں کردیا گیا۔ نبی آخر الزمان کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے کئی مقامات پر کیک بھی کاٹے جائیں گے جبکہ مستحقین میں نیاز بھی تقسیم کی جائے گی ۔وفاقی اور صوبائی حکومتو ں کی طرف سے عید میلاد النبیؐ کے روز عام تعطیل کااعلان کیا گیا ہے اور اس مناسبت سے اسٹیٹ بنک سمیت تمام مالیاتی ادارے ، تجارتی مراکز ، تینوں سٹاک ایکسچینجز بند رہیں گی جبکہ عدالتیں ، سینما گھر اور تھیٹر زبھی بند رہیں گے ۔
مختلف مذہبی تنظیموں کی طرف سے مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے جلوس نکالے جائیں گے جس کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے عید میلاد النبیؐ پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ اس موقع پر رضاکاروں کی بھی معاونت حاصل کی جائے گی ۔
جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا انتظام کیا گیا تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے ۔ سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کو کسی بھی طرح کی ایمر جنسی سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کے پیشگی احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…