حد سے زیادہ نرمی؟ سرتاج عزیز کے موقف نے سب کو حیران کردیا

4  دسمبر‬‮  2016

امر تسر (این این آئی)حد سے زیادہ نرمی؟ سرتاج عزیز کے موقف نے سب کو حیران کردیاوزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے اور امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، بھارت جب بھی راضی ہو پاکستان مذاکرات کے لیے تیارہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے امرتسر میں بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی جامع مذاکرات کا موضوع ہے ٗجب بھارت سے بات ہوگی تو دہشتگردی پربھی بات ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے بجائے میز پرکسی بھی معاملے پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، باضابطہ مذاکرات نہ ہوں تو میڈیا کے ذریعے ڈائیلاگ سے منفی تاثر ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں طے شدہ فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے دہشت گردی کے حوالے سے بھارتی تحفظات دور کرنے کو تیار ہیں ٗ اگرچہ کانفرنس کا محور افغانستان کی صورتحال ہو گی تاہم کانفرنس میں ہماری شرکت خطے میں قیام امن کے لیے ہماری نیک نیتی کی عکاسی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی ہمارا مقصد ہے ۔دریں اثناء وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر سے مختصر سے ملاقات کی دونوں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امرتسر میں سرتاج عزیز اور بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر میں مختصر گفتگو ہوئی ہے،سرتاج عزیز اور جے شنکر میں گرمجوش مصافحہ کیا گیا، دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…